سندھ کی سیاسی وعسکری قیادت کا صو بہ میں قیام امن کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں بڑھا نے کا فیصلہ ، سنگین نوعیت کے کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے اور امن امان کی بحالی کیلئے پولیس اور رینجرز کی کا رروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق،اتفاق وزیر اعلی قا ئم علی شاہ اور کورکمانڈر سندھ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات میں کیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 09:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء)سندھ کی سیاسی وعسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ صو بہ میں قیام امن کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں بڑھا دی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

سنگین نوعیت کے کیس فوجی عدالتوں میں بھجے جائیں گے اور امن امان کی بحالی کیلئے پولیس اور رینجرز کی کا رروائیاں جاری رکھی جائیں گی یہ اتفاق منگل کے روز وزیر اعلی سندھ سید قا ئم علی شاہ اور کورکمانڈر سندھ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان سی ایم ہاؤس میں ہو نے والی ملاقات میں کیا گیا ملاقات میں صو بہ کی امن امان اور معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کی گیا سی ایم ہاؤس کے ذرائع نے بتا یا کہ اس ملاقات میں پورے صو بہ میں امن امان کی صو رتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور رینجرز کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہا ر کیا گیا ملاقات میں حا لیہ دنوں میں رینجرز کی چوکیوں پر دستی بم حملوں کی مذمت کر تے ہو ئے تشوئش کا اظہار کیا گیا اوراس عزم کا اعادی کیا گیا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے رینجرز اور پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ملاقات میں صو بہ بھر میں سیکورٹی سخت کر نے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :