آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

بدھ 16 مارچ 2016 09:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی سزائے موت پانے والوں میں محمد نواز ولد گل محمد عرفان اللہ ولد خدایار ، عزیز خان بخت امیر، تاج گل ولد سطان زری ، اصغر خان ، فضل غفار ، اکرام اللہ ، حیدر ، ہارون رشید شامل ہیں سزا پانے والے دہشتگرد کے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھتے تھے وہ نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام سیدو شریف ہوائی اڈہ مسلح افواج پر حملے سکول کو بارود سے تباہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے جرم میں شامل تھے تین دہشتگردوں کو فوجی عدالت میں سزائے موت کی سزا سنا دی گئی تھی

متعلقہ عنوان :