انڈونیشیا: شام کیلئے سفر کرنے کی کوشش ،بچوں سمیت 14افراد گرفتار

منگل 15 مارچ 2016 09:49

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء) انڈونیشیا نے مبینہ طور پر شام کا سفر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد بچو ں سمیت چودہ افراد کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جکارتہ ائرپورٹ پر بچوں سمیت ایسے چودہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو بنکاک کی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کررہے تھے جہاں سے وہ شام جاتے اور انتہا پسند گروپوں میں شامل ہوجاتے انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے چودہ افراد میں سے پانچ کا تعلق جزیرہ بورنو سے ہے ۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں داعش میں شمولیت کی کوشش کے الزام میں اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے

متعلقہ عنوان :