بھارت :اعلی ذات کی لڑکی سے شادی کرنے کی پاداش میں نچلی ذات کا نوجوان سرعام قتل

منگل 15 مارچ 2016 09:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں غیرت کے نام پر قتل کی واردات کے دوران دن دیہاڑے پرہجوم مارکیٹ میں نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان کو اعلیٰ ذات کی لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کی پاداش میں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مارے جانے والے 23 سالہ نوجوان کی شناخت وی سن کار سے ہوئی ہے جس نے 8 ماہ قبل 19 سالہ لڑکی کوہسالیہ سے شادی کی تھی جس کی شادی پر لڑکی کے والدین خوش نہیں تھے، این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ تامل ناڈوکے علاقے تاری پور پیش آیا جب تین موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اس نوجوان ایک پرہجوم مارکیٹ میں روکا اور اس پر بدترین تشدد شروع کر دیا اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن کسی نے بھی اس کو بچانے کی کوشش نہیں کی ،حملہ آوروں نے اس کی بیوی کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان کا تعلق نچلی ذات دلت سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :