دنیا کے بہترین اساتذہ کا مقابلہ، فلسطینی ٹیچرنے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے ، رقم کو تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی بہتری پر خرچ کر وں گی ،حنان ال ہروب

منگل 15 مارچ 2016 09:46

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء )فلسطین کی پرائمری اسکول ٹیچر نے دنیا کے بہترین اساتذہ کے مقابلے میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام اپنے نام کرلیا۔فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک پرائمری اسکول کی استاد حنان ال ہروب کو دبئی میں ہونے والے دوسری سالانہ گلوبل ٹیچر پرائز کے ایونٹ میں انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

حنان ال ہروب کے مقابلے میں جاپان، کینیڈا، کینیا، امریکا اور برطانیہ کے اساتذہ بھی تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حنان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ایک فلسطینی ٹیچر کی حیثیت سے آج وہ اس اسٹیج پر موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم کو تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی بہتری پر خرچ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :