کراچی ،مصطفی کمال کی پریس کانفرنسوں کے بعدایم کیو ایم کی صفوں میں ہلچل مچ گئی،ایم کیو ایم کے اہم رہنما بیرون ملک روانہ ،فیصل سبزواری امریکہ ،حیدر عباس رضوی کینیڈا‘ خواجہ اظہار الحسن اور خوش بخت شجاعت دبئی جا چکے ،ارتضی خلیل فاروق اور عادل صدیقی پہلے ہی بیرون ملک مقیم ہیں

منگل 15 مارچ 2016 09:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء) سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال کی پے در پے پریس کانفرنس کے بعدایم کیو ایم کی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہے اور ایم کیو ایم کے اہم رہنما بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری امریکہ ،حیدر عباس رضوی کینیڈا ‘ خواجہ اظہار الحسن اور خوش بخت شجاعت دبئی جا چکے ہیں۔ ارتضی خلیل فاروق اور عادل صدیقی پہلے ہی بیرون ملک مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بکھرنا شروع ہو چکی ہے۔ پارٹی کے کئی رہنما مصطفی کمال‘ انیس قائم خانی‘ ڈاکٹر صغیر‘ وسیم آفتاب‘ افتخار عالم اور اب ہارون رضا باغی ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار ہے تنظیم کے رہنما بیرون ملک چلے گئے ہیں۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن چھٹی لے کر دبئی جا چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت بھی دبئی روانہ ہو چکی ہیں۔ ارتضی خلیل فاروقی اور عادل صدیقی پہلے ہی بیرون ملک میں مقیم ہیں۔