کراچی،ایف آئی ا ے نے ایم کیو ایم کو را فنڈنگ میں کردار ادا کرنے والی کمپنی کا پتہ چلا لیا،ایم کیوایم قائد فنڈز ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹرز میں شامل تھے

منگل 15 مارچ 2016 09:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایم کیو ایم کو را فنڈنگ میں کردار ادا کرنے والی کمپنی کا پتہ چلا لیا۔ ایم کیوایم قائد فنڈز ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹرز میں شامل تھے۔ایم کیو ایم کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے فنڈنگ پر تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق فنڈز ” ای پی ڈی“ نامی کمپنی کے ذریعے ٹرانسفر کیے جاتے رہے۔

(جاری ہے)

۔کمپنی سال 2006 میں برطانیہ میں رجسٹرڈ کرائی گئی اور اس کے ڈائریکٹرز میں ایم کیو ایم قائد کا نام بھی شامل ہے۔ عادل صدیقی اور ڈاکٹر ارشد عبداللہ بھی کمپنی کے ڈائریکٹرز تھے۔ایم کیو ایم رہنما اور لندن میں ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی محمد انور کمپنی میں اکاوٴنٹنٹ کی خدمات انجام دیتے رہے۔قائد ایم کیوایم اور محمدانور 2014 میں کمپنی سے اچانک الگ ہوگئے۔ فی الحال کمپنی چلانے والوں میں قاسم علی اور اظہارالدین احمد کے نام سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :