سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی

منگل 15 مارچ 2016 09:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15مارچ۔2016ء) معروف بزنس مین سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے معروف بزنس مین سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کیا ۔ اسموقع پر ڈی جی ایف آئی اے انعام غنی نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مجھے آپ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے سمن میں نامناسب الفاظ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے انعام غنی نے کہا کہ جو درخواست سرفراز مرچنٹ کو لکھی جائے گی اس میں سرفراز مرچنٹ کو اسکارٹ لینڈ یارڈ سے متعلق مدد کیلئے کہا جائے گا جبکہ سرفراز مرچنٹ نے کہاکہ ایف آئی ایکی درخواست کا انتظار کروں گا درخواست ملنے پر حکومت پاکستان سے تعاون کیلئے وقت اور تاریخ کا بتاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :