وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ملاقات اگلے ہفتے متوقع

پیر 14 مارچ 2016 09:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے ممکنہ طور پر ہو گی خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستوں کی واپسی ، افغان سموں کے خرید و فروخت پر پابندی ، پاک افغان طورخم بارڈر کے قریب ٹاوروں کو ہٹانے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے درمیان اگلے ہفتے میٹنگ طے ہوگی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرینگے ۔ ملاقات کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستوں کی واپسی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی عمل میں لائی جائیگی ۔