بھارت تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں گھس گیا، 8 افراد ہلاک

پیر 14 مارچ 2016 09:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فروزآباد میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر شادی کی تقریب میں گھس گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :