پناہ گزینوں سے متعلق ترکی کو مزید رعایتیں نہیں دیں گے،فرانسو اولاند ،ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،فرانسیسی صدر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 09:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء)فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی میں انسانی حقوق اور ترک شہریوں کے یورپی یونین کے لیے ویزوں کے معیارات بڑھانے کے معاملے میں انقرہ کو مزید رعایت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے راستے پناہ گزینوں کے یورپ آمد کا معاملہ سنجیدہ ہے مگر پناہ گزینوں کو روکنے کے بدلے میں ترکی کو مزید مراعات نہیں مل سکتیں۔

(جاری ہے)

پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اولاند نے کہا کہ ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح ہم ویزوں میں نرمی سے متعلق بھی ترکی کو نئی رعایت نہیں دیں گے۔ صدر اولاند کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئندہ ہفتے برسلز میں یورپی یونین اور انقرہ سربراہ کانفرنس شروع ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں یورپی یونین کے تمام ممبر ممالک شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :