ملعون بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کا عوامی مقامات میں نماز کی جگہوں پر پابندی لگانے مطالبہ،مسلمانوں کے لئے وقت آ گیا ہے کہ وہ نما زو ں کی تعداد کو پا نچ سے کم کر کے ایک کریں، تسلیمہ نسرین کی ہر زہ سرا ئی

پیر 14 مارچ 2016 09:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14مارچ۔2016ء) ملعون بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے عوامی مقامات سکول‘ دفاتر‘ ائیرپورٹ اور مارکیٹوں میں مسلمانوں کے لئے بنائی گئی نماز کی جگہوں پر پابندی لگانے مطالبہ کر دیا۔ تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرمنی کے تعلیمی اداروں کی جانب سے نماز کی جگہوں کو بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس پر مسلمانوں کا احتجاج بلا جواز ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات جیسے سکول‘ کالج‘ یونیورسٹیاں‘ لائبریریاں‘ دفاتر‘ ائیرپورٹ‘ اسٹیشنز اور مارکیٹیں ان جگہوں پر جائے نماز پر پابندی ہونی چاہئے۔ اگر آپ نماز پڑھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھروں میں پڑھیں۔ ملعونہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اب مسلمانوں کے لئے وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنی نمازوں کی تعداد کو پا نچ سے کم کر کے ایک کریں۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ نبی کریم جب معراج پر گئے تو اللہ کی ان سے ملاقات ہوئی تو ان سے پوچھا گیا کہ نمازوں کی تعداد پچاس سے کم کر کے پانچ کر دی جائے۔ اب وقت ہے کہ نماز کی تعداد کو کم کر کے ایک کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس ملعون خاتون کی اسلام مخالف تحریروں کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے اور بنگلہ دیش‘ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمان اس ملعون خاتون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :