پاکستانی ویمن کرکٹر بسمہ معروف نے ویرات کوہلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی ، اپنے آئیڈیل بلے باز سے بیٹنگ ٹپس لینا چاہتی ہوں ، اس لئے ورلڈ کپ کے دوران ملنے کی خواہش ظاہر کی ، بسمہ معروف

اتوار 13 مارچ 2016 10:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء)پاکستانی ویمن کرکٹر بسمہ معروف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آئیڈل بلے باز سے بیٹنگ ٹپس لیں گی۔ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے سبب بھارت چھٹی بار ٹائٹل کا حقدار بنا۔ ان کی پاکستان کے خلاف بھی جارحا نہ بلے بازی خوب رہی۔

(جاری ہے)

پاکستان مینز ٹیم نے تو کوہلی کے ساتھ کھیلنے کے باوجود ان سے کچھ نہ سیکھا۔ لیکن خاتون کرکٹربسمہ معروف کوہلی کواپنا آئیڈیل تسلیم کرتی ہیں۔بسمہ کہتی ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ویرات کوہلی سے ملنے کی پوری کوشش کریں گی۔ پاکستانی مینزبلے بازاگرکوہلی کی طرح جواں مردی سے بیٹنگ سیکھ لیتے تو پاکستان کو ایشیا کپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر نہ ہونا پڑتا۔

متعلقہ عنوان :