ملک کے بیشتر حصوں میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی علاقہ جات میں مزید برف باری کا امکان

اتوار 13 مارچ 2016 10:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،خیبرپختونخواہ ، فاٹا، اسلام آباد،بالائی پنجاب،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن ) اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی علاقہ جات میں مزید برف باری کا امکان ہے خبیر پختنواہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے اکشر علاقوں کے ندی نالوں میں شد ید طغیاتی کا بھی امکان ہے موجودہ بارشوں کے سلسلہ سے فصلوں کو کوئی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے تاہم بارشوں کا یہ سپل20مارچ تک جاری رہے گا موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق ملک کے اکثر بالائی اور وسطی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی، واہ کینٹ، جہلم، چکوال، پشاور، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ، زیریں دیر، دیر، بھکر، راولاکوٹ، مالم جبہ، کالام، مظفر آباد، چترال، بالاکوٹ، گوپس، ہنزہ، جوہر آباد اور کاکول میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اتوارکے دوران خیبرپختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن)، فاٹا ،کشمیر ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث کشمیر،خیبرپختونخواہ، فاٹا، ڈی جی خان ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویڑن کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہ ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان،خیبرپختونخواہ، پنجاب،کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ 128، پٹن 49، کاکول 40، بالاکوٹ 37، سیدو شریف 32، دیر 28، پشاور سٹی، کالام 24، چراٹ 22، لوئر دیر 19، پاراچنار 18، بنوں 14، ڈیرہ اسماعیل خان، میر خانی 13، دروش 08، چراٹ06، کشمیر : راولاکوٹ 97، مظفر آباد 57، کوٹلی 34، گڑھی دوپٹہ 27، پنجاب( مری 69 ،اسلام آباد(سیدپور53، گولڑہ49 ،زیروپوائنٹ38، بوکرہ38)،راولپنڈی(شمس ا?باد30،چکلالہ30) ، جہلم 39، سیالکوٹ 29، بہاولپور ایئرپورٹ 25، بہاولنگر 24، گوجرانوالہ ، منگلا ، بہاولپور سٹی 21، منڈی بہاوٴالدین 20، فیصل آباد 19، جھنگ، نورپور تھل 18، ملتان، لیہ، چکوال 17، سرگودھا 16، سیالکوٹ کینٹ، جوہر آباد 15، بلوچستان لسبیلہ 15، ڑوب10، خضدار 08، پنجگور 04، قلات 03 سندھ : موہنجوداڑو 23، لاڑکانہ 16، روہڑی، سکھر 08، دادو 04 ، گلگت بلتستان : استور 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :