بی جے پی نے بنگلہ دیشی مسلمان تارکین وطن کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی ٹھان لی، ریاستی حکومت بنانے کے بعد غیرقانونی طریقوں سے آنے والے مہاجرین کو بیدخل کر دیا جائے گا، راشٹریہ سوائم سیوک سَنگھ
اتوار 13 مارچ 2016 10:44
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء)بھارتیہ جنتا پارٹی نے آسام میں لاکھوں مسلم تارکین وطن کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی ٹھان لی جبکہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت بنانے کے بعد غیرقانونی طریقوں سے آنے والے مہاجرین کو بیدخل کر دیا جائے گا۔بھارتی ریاست آسام میں اگلے مہینے ریاستی اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔ سیاسی عدم استحکام کی شکار اس ریاست میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں بنگلہ دیش سے ترک وطن کر کے آنے والے مسلم مہاجرین کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے گا اور ان کا مہاجرین کا اسٹیٹس بحال کر دیا جائے گا۔
اس سیاسی پارٹی نے انتخابی مہم میں غیرقانونی مہاجرین کو یقینی طور پر بیدخل کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔(جاری ہے)
راشٹریہ سوائم سیوک سَنگھ کا کہنا ہے کہ کامیابی کی صورت میں 1951 سے 1971 کے درمیان آسام میں آ کر آباد ہونے والے بنگلہ دیشی ووٹرز کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔آسام کی ریاستی اسمبلی کے لیے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد بیس ملین بتائی جاتی ہے اور ان میں سے دس فیصد سن 1950 کے بعد سابقہ مشرقی پاکستان اور موجودہ بنگلہ دیش سے ہجرت کر کے بھارتی سرزمین پر آباد ہونے والے ان تارکین وطن کے ووٹ ہیں، جن میں بہت بڑی اکثریت مسلمانوں کی تھی۔
یہ سابق تارکین وطن آسام میں آباد ہو کر بھارتی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ آسام کے ایک مسلمان رہائشی اسماعیل حسین نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ جائز اور قانونی بھارتی شہریوں کو بنگلہ دیشی قرار دیا جا رہا ہے۔ حسین کے مطابق ریاست کے مسلمانوں کو بھارتی دستور پر یقین ہے اور وہ جانتے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جو چاہتی ہے، ویسا کر نہیں سکتی۔ آسام کی بڑی مسلم سیاسی جماعت بھی انتخابی ریلی کے انتظامات کیے ہوئے ہیں۔بھارتی ریاست آسام کی مجموعی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب چونتیس فیصد ہے۔ بھارت کی تمام ریاستوں میں آسام وہ دوسری ریاست ہے جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بستی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ برائے کونفلِکٹ مینیجمنٹ سے منسلک تجزیہ کار اجے ساہنی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ووٹروں کو تحریک دینے کا یہ ایک عمل ہے اور کوئی ریاست ایسی نہیں جو اس انداز میں عمل کر سکے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی اس بنیاد پر آسام میں کامیابی حاصل کر لیتی ہے تو وہ مغربی بنگال میں اپنی ہم خیال راشٹریہ سوائم سیوک سَنگھ کے ساتھ ایک ایسی ہی تحریک کو شروع کر سکتی ہے۔ راشٹریہ سوائم سیوک سَنگھ نے آسام میں بی جے پی کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ موسمِ خزاں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کا سامنا رہا تھا۔ اس ریاست کی اسمبلی کے انتخابات میں بھی اس قوم پرست جماعت نے قدرے متنازعہ موقف اپنایا تھا کہ بھارت ہندو قوم کا ملک ہے اور اس تناظر میں بھارت میں اس تصور کے مخالفین کو محدود کرنا ضروری ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ریاست بہار میں بھی بی جے پی نے مسلم اقلیت کو کنارے لگانے کی کوشش کی تھی۔ بھارت دستور کے تحت ایک سیکولر ملک ہے اور کل 1.3 ارب کی آبادی میں سے اسّی فیصد ہندو ہیں۔ مسلمان کل آبادی کا چودہ فیصد ہیں اور بقیہ چھ فیصد میں مسیحی، سکھ، بدھ مت کے پیروکا اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 13 مارچ 2016 کی مزید خبریں
-
ورلڈ کپ کا سفر شروع، پاکستانی شاہینوں کی بھارتی سرزمین پرلینڈنگ ، سارو گنگولی نے استقبال کیا ،کولکتہ ائرپورٹ پر گرین شرٹس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات ، فوجی دستے تعینات ، مسلح افواج کے حصار میں بلٹ ... مزید
-
ٹینس کا انڈر 16 جو نئیر ڈیوس کپ چمپئن شپ ، پاکستانی ٹیم نے پہلے ہی راؤنڈ میں کمبوڈیا کو زیر کردیا،اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
شاہد آفریدی اور ایشون جیسے اسپن باوٴلریہاں کامیاب ہوں گے، راشد لطیف ، بھارت کی وکٹیں اسپنر کیلئے مددگار نہیں ہیں ، جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا راشد لطیف کی بات سے اختلاف
-
پاکستانی ویمن کرکٹر بسمہ معروف نے ویرات کوہلی سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی ، اپنے آئیڈیل بلے باز سے بیٹنگ ٹپس لینا چاہتی ہوں ، اس لئے ورلڈ کپ کے دوران ملنے کی خواہش ظاہر کی ، بسمہ معروف
-
پاک، بھارت میچ کولکتہ منتقل ہونے کے بعد دھرم شالہ حکام کو ایک اوربڑا جھٹکا،بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ کے تمام میچز بھی دھرم شالہ سے منتقل کر دیئے
-
قوم سے التجا ہے ہمارے لئے دعا کریں ، پوری کوشش ہے ٹائٹل جیت کر وطن لوٹیں ، وہاب ریاض
-
بھارتی اداکارہ عرشی خان شاہد آفریدی کے دفاع کیلئے میدان میں آگئی ،پلیز شاہد آفریدی کو مثبت انداز میں سپورٹ کریں اور منفی باتوں سے گریز کریں بیان نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا
-
بے نام اکاؤنٹس کے خلاف قانون جلد آرہاہے ، ہارون اخترخان ،بزنس کمیونٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے خسارہ دکھاتی ہے ایسی صورت میں تاجربرادری کا دفاع نہیں کر سکتا ،ٹیکس نہ دینے والے تاجروں کو ہرصورت میں ٹیکس ... مزید
-
وفاق کے ساتھ صوبے کے دیرینہ مطالبات کے حوالے سے معاہدہ خوش آئند ہے‘پرویز خٹک ،صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی، اضافی گیس سے سستی بجلی بنانے، چشمہ رائٹ بینک کینال، ... مزید
-
مسلمان دنیاوی معاملات کے ساتھ ساتھ دینی امور کی انجام دہی پر بھی توجہ دیں، سعید انور ، رزق حلال کمانا اچھی بات مگر اس کے ساتھ دینی اور دنیاوی معاملات میں توازن ضروری ہے،جنید جمشید
-
لاہور، وزیر ریلوے سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،پنجاب کے21 سیکشنوں پر ریلوے اراضی کے سروے کا 75فیصد اور20سیکشنوں پر50فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،اجلاس کو بریفنگ
-
آئی جی پنجاب پولیس نے لیڈی اہلکاروں کو شلوار قمیص اور عبایا پہننے سے روک دیا،پینٹ اور شرٹس پر مشتمل نئی یونیفارم زیب تن کرنے کی ہدایت
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں300رو پے کی کمی ریکارڈ
-
خیبرپختونخوا نے مالی بحران کے باعث عالمی بنک اور ملکی بنکوں سے قرضے لینے کا فیصلہ واپس لے لیا
-
ہائر ایجوکیشن وزارت میں 5ارب 38کروڑ کرپشن کی تفصیلات سامنے آگئیں ،افسران نے 3ارب 78کروڑ تعلیم کے فروغ پر خرچ کرنے کی بجائے بینکوں میں سرمایہ کاری بانڈز خرید لئے
-
ملک کے بیشتر حصوں میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی علاقہ جات میں مزید برف باری کا امکان
-
بھارت عرب امارات سے خوراک کے بدلے تیل لے گا،بھارت کے اس اقدام کا مقصد اپنے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کو تقویت فراہم کرنا اور تیل کی درآمدات میں اضافہ کرنا ہے، بھارتی وزیر تیل
-
یورپی یونین،کیوبا نے باہمی تعلقات کیلئے اہم معاہدے کو شکل دیدی
-
سلمان خان کی بھائی کی شادی بچانے کی آخری کوشش بھی ناکام،ملائکہ کا ارباز سے طلاق کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ
-
امریکہ،جنوبی امریکا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، ریاست آرکنساس، لوزیانا اور ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 انچ تک بارش ریکارڈ ،ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے ہدایات ... مزید
-
ایران کا میزائل تجربہ،امریکہ کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ،میزائل تجربہ اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کا باعث ہے، ساما نتھاپاور
-
سعودی عرب ، پولیس نے قتل اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث 6 افراد کو ہلاک کر دیا
-
برازیل ، طوفانی بارشیں اور سیلاب ، 19 افراد ہلاک
-
شمالی کوریا کی آبدوز مشرقی ساحلی علاقے میں لاپتہ ہو گئی
-
بھارت کاخلیجی ممالک سے خوراک کے بدلے تیل خریدنے کا فیصلہ، مذاکرات کا سلسلہ جاری، حکومت متحدہ عرب امارات سے ابتدائی بات چیت کر چکی ،بھارت کے اس اقدام کا مقصد اپنے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کو تقویت فراہم ... مزید
-
بی جے پی نے بنگلہ دیشی مسلمان تارکین وطن کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی ٹھان لی، ریاستی حکومت بنانے کے بعد غیرقانونی طریقوں سے آنے والے مہاجرین کو بیدخل کر دیا جائے گا، راشٹریہ سوائم سیوک سَنگھ
-
شام میں انتخابات 18 ماہ کے اندر اندر ہوں گے، اقوام متحدہ، صدارتی اور پارلیمانی دونوں انتخابات اقوام متحدہ کی نگرانی میں کروائیں جائیں گے،اسٹیفن ڈی مستورا
-
ایف آئی اے نے مصطفی کمال اور سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کیا،آئندہ 24 گھنٹوں میں ملاقات متوقع ، منی لانڈرنگ کیس میں وفاق کا سرفراز مرچنٹ کے ساتھ مصطفی کمال کو بھی متحدہ کے خلاف سلطانی گواہ بنانے کا فیصلہ ... مزید
-
تحفظ حقوق نسواں ایکٹ خلاف اسلام نہیں‘ قانون مزیدموثر بنانے کے لئے تجاویز دیں گے: علماء کرام ،حکومت پنجاب کی طرف سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو تحفظ نسواں قانون کی مختلف شقوں پر تفصیلی بریفنگ ... مزید
-
اورکزئی ایجنسی،کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 7 مزدور جاں بحق ، 10 کو نکال لیا گیا 48 کو نکالنے کا کام جاری ،وفاق اور صوبائی حکومتیں امدادی کارروائیوں کیلئے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو نکالا جاسکے‘صوبائی ... مزید
-
وفا ق نے صوبائی حکومت کے کے مشورے پر آئی جی سندھ پو لیس غلام حیدر جمالی کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ تعینات کردیا ، اے ڈی خوا جہ نئے آئی جی سندھ پولیس مقرر ، سندھ حکومت نے نئے آئی جی پولیس کو ... مزید
-
بی جے پی کے تین رکنی وفد کی وجے جولی کی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ملاقات
-
پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات آئندہ ماہ متوقع، ملاقات جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہوگی‘سرتاج عزیز کی بھارتی میڈیا سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کو فون ،تحفظ نسواں بل میں ترمیم کی یقین دہانی کرائی ، تحفظ نسواں ایکٹ غیر شرعی ہے قانون واپس لینا ہوگا،سربراہ جے یو آئی ،متحدہ مجلس عمل کا اجلاس بھی ... مزید
-
شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق انکوائری رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش ،شہباز تاثیر کو اغوا کاروں نے از خود چھوڑ ا ،رپورٹ ،متعلقہ افسروں کو واقعہ کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرنے سے متعلق سخت تنبیہ ... مزید
-
شریف برادران کے پاس10سال پہلے کچھ نہیں تھا،اثاثے ظاہر کردیں،عمران خان،حسین نواز اسد عمر سے مناظرہ کرلیں ،میرا شریف برادران سے اچھا مناظرہ ہوسکتا ہے، الطاف حسین کے ظلم کیخلاف سب سے پہلے آواز اٹھائی،(ن) ... مزید
-
حریت ر ہنما سید علی گیلانی کی طبیعت بحال‘ ہسپتال سے گھر منتقل
-
پاکستان سستی ترین نیوکلیئر بجلی پیداوار بڑھانے میں کامیاب ،چشمہ فور نیوکلیئر بجلی گھر سے 680 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شر وع ہو گی
-
نائن الیون کے واقعہ کے بعد جنرل (ر) پرویز مشرف نے امریکیوں کو کبھی ڈبل کراس نہیں کیا‘ سابق سی آئی اے سٹیشن چیف،اپنی لکھی گئی کتاب میں‘ میں نے پاکستانی خفیہ ادارے کے کردار اور خدمات کو سراہا ہے‘ رابرٹ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.