شمالی کوریا کی آبدوز مشرقی ساحلی علاقے میں لاپتہ ہو گئی

اتوار 13 مارچ 2016 10:43

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) شمالی کوریا کی ایک آبعدوز لاپتہ ہو گئی ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی آبدوز مبینہ طور پر رواں ہفت ے ساحل پر آپریٹنگ کے دوران لاپتہ ہو گئی رپورٹ میں واقعے سے آگاہ امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر امریکی فوج لاپتہ ہونے والی آبدوز کا معائنہ کر رہی ہے دریں اثناء جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیول بھی ان رپورٹوں کی تحقیقات کر رہا ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی جاسوسی سیٹلائیٹس ، ایئرکرافٹ اور بحری جہاز بھی شمالی کوریا کی بحریہ کو لاپتہ آبدوز کی تلاشی کے دوران دیکھ رہے ہیں ۔