سعودی عرب ، پولیس نے قتل اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث 6 افراد کو ہلاک کر دیا

اتوار 13 مارچ 2016 10:42

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) سعودی عرب پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران قتل اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب چھ افراد کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزات داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شمالی مغربی علاقے حائیل میں انتہائی مطلوب چھ افراد کا محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں انہیں ہلاک کر دیا واضح رہے کہ اس سے قبل 27 فروری کو وزارت داخلہ نے قتل اور دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ان مطلوب چھ افراد کی تصاویر نام اور عمروں بارے تفصیلات جاری کی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :