سلمان خان کی بھائی کی شادی بچانے کی آخری کوشش بھی ناکام،ملائکہ کا ارباز سے طلاق کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

اتوار 13 مارچ 2016 10:41

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء)سلمان خان کی اپنے بھائی ارباز خان اور بھابھی ملائکہ اروڑا کی شادی بچانے کے لئے جوڑے کے درمیان معاملات طے کرانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے۔ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان کے ساتھ اپنی 18سالہ طویل شادی ختم کرنے کے لئے ارباز سے طلاق کے لئے عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملائکہ نے ارباز خان سے طلاق کے لئے اپنا ذہن بنا لیا ہے اور اب وہ نہ ہی اپنے دیور سلمان خان اور نہ ہی کسی اورکی بات سننے کو تیار نہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ملائکہ تین ماہ پہلے ہی اپنے سالہ بیٹے ارہان کے ساتھ اپنے باندر ا کے گھر سے چلی گئی اور کھر کے علاقہ میں واقع ایک کرایہ کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔

حتیٰ کہ ملائکہ دبئی میں مقیم اپنی بہن امریتا اروڑا کی 35ویں سالگرہ کی تقریب میں ارباز خان کی موجودگی تک شامل نہ ہوئیں۔ملائکہ اپنی سسٹر اِن لاء ارپتا خان کی دبئی اور ممبئی میں گود بھرائی کی تقاریب میں بھی شرکت کے لئے نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :