یورپی یونین،کیوبا نے باہمی تعلقات کیلئے اہم معاہدے کو شکل دیدی

اتوار 13 مارچ 2016 10:41

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13مارچ۔2016ء) یورپی یونین اور کیوبا نے اپنے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیڈریکا موگرینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس ڈیل کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک نئے باب کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔اس ڈیل پر عمل درآمد سے قبل یورپی کمیشن کی جانب سے اس کی منظوری دینا ابھی باقی ہے۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے بھی اس ڈیل کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :