پی ایس ایل ، ایف بی آر کا کرکٹ کھلاڑیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پر غور ،وزارت خزانہ سے رابطہ کیا جائے گا

ہفتہ 12 مارچ 2016 08:42

اسلا م آباد ا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی ایس ایل میں شامل پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پرغور کرتا شروع کر دیا ہے ٹیکسز میں چھوٹ دینے کے حوالے سے ایف بی آر وزارت خزانہ سے رابطہ کرے گا ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈومیسٹک سیریز بیرون ملک کروانے پر بہت خرچ ہوتا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیو ں کے پاس ٹیکس کٹنے کے بعد بہت کم رقم بچ جاتی ہے واضح رہے جمعرات کو پی سی بی کے حکام نے نجم سیٹھی کی قیادت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی اور ٹیکس کے معاملات جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر خزانہ نے چیرمین ایب بی آر کو جلد روپوٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔