فیصل آباد ،ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم ایل سی ایم کو غیر قانونی قرار دے دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم ایل سی ایم کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ ایل سی ایم واقع پرانی کاٹن مل رو ڈفیصل آ بادہے جو کہ بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی ہیں کو غیر قا نو نی قرار دے دیا ۔ مزید اس بارے میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے ڈسٹر کٹ کلکٹر کو تحریر کیا ہے کہ ایف ڈی اے سے نا منظور سکیم کے تتمہ جات نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی ان کے پلاٹس کی رجسٹریاں کی جائیں تا وقتیکہ یہ سکیم ایف ڈی اے سے منظور نہیں ہو جاتی اور مزید ایم ڈ ی واسا، مینیجر پلا ننگ اینڈ ڈیزائیننگ فیسکواور جنرل مینیجر سو ئی گیس فیصل آباد کو اس سلسلے میں تحریری کیا گیا ہے کہ مذکو رہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پا نی، بجلی اورسو ئی گیس کنکشن نہ دئیے جا ئیں جب تک کہ مذکو ر ہ سکیم ایف ڈی اے سے با قاعدہ منظوری نہ حا صل کر لے۔

(جاری ہے)

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ تاقتیکہ ایف ڈی اے سے اس کی پیشگی منظوری حاصل نہ کر لی جائے ۔ڈائر یکٹر جنر ل ایف ڈ ی اے یا ور حسین نے ہدایت جا ر ی کی ہیں کہ فیصل آ باد میں تما م پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ کا لو نیاں جو کہ بغیر منظو ر ی ایف ڈ ی اے بنا ئی جا ر ہی ہیں کہ خلا ف ہنگا می بنیا ود ں پر کا ر وائی کر کہ انہیں فو ر ی طو ر پر سیل کیا جائے اور ان کو ہدایات جا ری کی جا ئیں کہ وہ جلد از جلد قا نو نی کاروائی مکمل کر تے ہو ئے ایف ڈ ی اے سے اپنی کا لو نیز کو منظو ر کر وائیں بصو رت دیگر تما م غیر قا نو نی کا لونیوں کو سیل کر دیا جائے گا مز ید عوام محتاط رہیں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اور متذکرہ بالا ہاؤسنگ اسکیمز میں پلاٹ نہ خریدیں ۔

نقصان کی صورت میں عوام خود ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :