محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں 23مارچ کی تقریبات کو سکیورٹی اقدامات سے مشروط کردیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں 23مارچ کی تقریبات کو سکیورٹی اقدامات سے مشروط کردیا ہے اور سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے سکولوں کے سربراہان کو گائیڈ لائن جاری کردی ہے محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ 23مارچ کی تقریبات کے انعقاد کے وقت بچوں اور سکولوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں سکیورٹی اقدامات کے بغیر 23مارچ کی تقریبات نہ ہونے دیں اور ہر ضلع کا ای ڈی او ایجوکیشن 22مارچ کو کئے گئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے ۔