50 روپے کی لاٹری نے بھارتی مزدور کو ایک کروڑ کا مالک بنا دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء) بھارتی شہری پر قسمت کی دیوی اس وقت مہربان ہو گئی جب وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر کیرالہ مزدوری کرنے آیا اور لاٹری کی انعامی رقم حاصل کرنے کے بعد ایک کروڑ کا مالک بن گیا22 سالہ موفیجلر رحیما شیخ غربت سے تنگ اپنا گھر بار چھوڑ کر کیرالہ مزدوری کرنے آیا، اینٹیں اٹھائیں اور پچاس روپے ملنے پر معذور شخص سے لاٹری ٹکٹ خرید لی۔

(جاری ہے)

رحیما اس وقت حیران رہ گیا جب تین دن بعد پچاس روپے کی لاٹری سے ایک کروڑ کا انعام نکل آیا، نوجوان نے فوری تھانے پہنچ کر سیکورٹی مانگی اورچھٹیوں کے بعد بینک سے اپنی رقم وصول کی۔ خوش قسمت بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ وہ ان روپوں سے اپنا گھر خریدے گا۔ بائیس سالہ نوجوان شادی شدہ اور آٹھ ماہ کی بیٹی کا باپ ہے۔

متعلقہ عنوان :