الطاف حسین ”را“ کے ایجنٹ،دبئی میں قائم بھارتی کمپنی کے زریعے انہیں فنڈنگ کی جاتی ہے،سرفراز مرچنٹ،را کے لوگوں کا ایم کیو ایم کی سرکردہ شخصیت محمد انور سمیت دیگر کے گھر آنا جا نا لگا رہتا ہے ، پاکستان کا شہری ہوں قومی سلامتی کے امور پر پاکستانی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعان کروں گا ،انٹرویو

ہفتہ 12 مارچ 2016 09:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12مارچ۔2016ء ) لندن میں مقیم پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ الطاف حسین ”را“ کے ایجنٹ ہیں انکودبئی میں قائم بھارتی کمپنی کے زریعے فنڈنگ کی جاتی ہے ، را کے لوگوں کا ایم کیو ایم کی سرکردہ شخصیت محمد انور سمیت دیگر کے گھر آنا جا نا لگا رہتا ہے ، پاکستان کا شہری ہوں قومی سلامتی کے امور پر پاکستانی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعان کروں گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ہے سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم ہیں ، سکاٹ لینڈ یارڈ نے جب تحقیقات شروع کی اور ایم کیو ایم کے اکاؤنٹس چیک کیے تو ان میں کچھ ادائیگیاں میرے لندن کے اکاؤنٹ سے ہوئی تھی ،جس پر سکاٹ لینڈ یارڈ نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے یہ رقم کس مد میں دی ہے ،منی لانڈرنگ کیس میں میر ا صرف یہ قصور تھا کہ میں نے الطاف حسین کو قرض دیا تھا جو انہوں نے محمد انور کے ذریعے لیا تھا ،انہوں نے کہا کہ الطا ف حسین کے”را“ سے تعلقات ہیں اور ایم کیو ایم کو فنڈنگ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کرتی ہے ، ایم کیو ایم کو دبئی میں قائم جیسمین ویلی نامی کمپنی کے ذریعے رقم بھیجی جاتی ہے ، انہوں کہا کہ انہیں اس بات کا پتا ای میل کے ذریعے چلا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ کے اکاؤنٹس مانیٹرز ہو رہے تھے جس کے بعد الطاف حسین نے یورو پراپرٹی لیمٹیڈ کے نام سے کمپنی بنائی جسے بھارتی کمپنی پیسے ٹرانسفر کرتی تھی ۔