کراچی،مصطفی کمال کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، شدید خو ف و ہراس پھیل گیا

جمعہ 11 مارچ 2016 09:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء)سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چلنے سے علاقے میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخشا ں کے علاقے ڈیفنس فیز 7مین رہائش پذیر متحدہ کے سابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال کی رہائش گاہ کے باہر جمعرات کی سہ پہر اچانک گولی چلنے کی آواز سے علاقے میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا جس پر گھر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر سادہ لباس مسلح شخص کو حراست میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا ۔

پولیس نے بتایا کہ زیر حراست شخص سید جاوید شاہ پولیس اہلکار ہے اور سکھر میں تعینات ہے جبکہ اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ۔پولیس نے مزید بتایا کہ اہلکار نے بیان دیا ہے کہ پستول میں گولی لوڈ کر رہا تھا کہ اتفاقی طور پر چل گئی ،تاہم تفتیش کے بعد ہی معاملہ سمجھ آ ئے گا ۔