گھورنے کی شکایت پر 2 باحجاب خواتین کو لاس اینجلس جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

جمعہ 11 مارچ 2016 10:36

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11مارچ۔2016ء) لاس اینجلس جانے والی جیٹ بلیو کی پرواز سے 2 باحجاب خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیٹ بلیو کی پرواز لاس اینجلس جا رہی تھی کہ کیبن کریو کے رکن کی شکائت پر باحجاب خواتین کو نیچے اتار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے بارے میں کیبن کریو کے رکن نے شکائت کی تھی کہ خواتین اسے گھور رہی تھیں جس پر حکام نے خواتین کو آف لوڈ کر دیا