پاک بھارت میچ کی میزبانی پرخوش ہوں: وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی

جمعرات 10 مارچ 2016 12:29

کولکتہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء )وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی میزبانی پر خوش ہوں، پاکستان ٹیم کو مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کرینگے جبکہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گنگولی نے کولکتہ میں پاک بھارت میچ کرانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کولکتہ منتقل ہونے پر وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے کہا کہ کولکتہ میں پاک بھارت میچ جو 19مارچ کو کھیلا جائے گا اس سمیت تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں کولکتہ میں پاک بھارت میچ پر بہت خوش ہیں کولکتہ میں کرکٹ کے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کو مکمل فول پروف سکیورٹی دینگے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے دوسری جانب بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی کولکتہ میں میچ منتقل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گھبرائے نہیں ٹیم بھارت بھیج دے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ دھرم شالہ میں نہ ہونے مایوس کن ہے تاہم کلکتہ میں میچ میں ہم ان کی سکیورٹی کیلئے بھرپور تعاون کرینگے

متعلقہ عنوان :