کولکتہ میں میچ دیکھنے والے پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرینگے ، بھارتی ہائی کمیشن

جمعرات 10 مارچ 2016 08:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ میچ دیکھنے والے پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا س رپورٹ کے مطابق ترجمان بھارتی ہائی کمیشن بلبیرسنگھ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت جانے کے خواہشمند افراد کو ویزے جاری کریں گے۔دھرم شالہ کا مقام تبدیل ہونے سے ویزہ درخواستوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، کولکتہ کے لیے پہلے ہی بہت درخواستیں آچکی ہیں، کولکتہ میں اس کے علاوہ بھی 2 میچ کھیلے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :