افغانستان: طالبان کا صوبہ ہلمند میں حکومتی عمارات پر حملہ ، سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ، ہلاکتوں کا خدشہ

جمعرات 10 مارچ 2016 10:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) افغانستان میں طالبان نے حکومتی دفاتر کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں مسلح طالبان کی بڑی تعداد نے انتظامی دفاتر اور ایک پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا اور ایک حکومتی عمارت پر قبضہ کرلیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے مزید بتایا کہ اس موقع پر سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ طالبان نے حکومتی عمارات کو چھوٹے ہتھیاروں اور گرنیڈز سے نشانہ بنایا سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :