فلسطینی نوجوان کے حملے میں ایک امریکی سیاح ہلاک

جمعرات 10 مارچ 2016 10:07

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء)فلسطینی نوجوان کے حملے میں ایک امریکی سیاح ہلاک ہوگیا ،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تل ابیب کے جنوب میں جفا کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان نے غیر ملکی سیاح پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک امریکی سیاح ٹیلر فورس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،اسرائیلی پولیس کے مطابق امریکی سیاح پر اس وقت حملہ کرکے ہلاک کر دیا گیا جب امریکی نائب صدر جو بائیڈن جائے حادثہ کے قریب ایک تقریب میں شریک تھے۔