ایران کا میزائل تجربات کا سلسلہ جاری ، 2 مزید تجربات کر ڈالے

جمعرات 10 مارچ 2016 10:07

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10مارچ۔2016ء) ایران نے بیلسٹک میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسرے روز بھی دو میزائل تجربات کئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین اسلامی نے بتایا کہ آج کئے گئے میزائل تجربات پابندیوں کا نتیجہ ہیں انہوں نے کہا کہ پابندیو نے ایران کو اپنے میزائل پروگرام کے فروغ میں معاونت فراہم کی ہے واضح رہے کہ ایران نے منگل کو بھی ملک کے مختلف حصوں میں متعدد تجربات کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :