ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،سری لنکا نے لاہیروتھرامانے اور سرنگا لکمل کو سکواڈ میں شامل کر لیا،ڈکویلا اور وانڈرسے آوٴٹ

بدھ 9 مارچ 2016 10:13

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ کی نو منتخب سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے سکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے لاہیروتھرامانے اور سرنگا لکمل کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔ نیروشن ڈکویلا اور جیفری وانڈرسے کو سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن وزارت کھیل نے میگا ایونٹ کے شروع ہونے سے چند روز قبل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کرتے ہوئے نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری کی تھی جس نے پہلے روز ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں دو تبدیلیاں کر دیں، نیروشن ڈکویلا اور جیفری وانڈرسے کو سکواڈ سے ڈراپ کر کے تھرامانے اور لکمل کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔

ڈی سلوا اور سنگاکارا نے پہلے بھی تھرامانے کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونے پر دونوں نے فوری طور پر تھرامانے کو سکواڈ میں شامل کر لیا، تھرامانے کی ڈومیسٹک ایونٹس میں کارکردگی اچھی ہے اور وہ میگا ایونٹ کیلئے ٹیم میں اہم اضافہ ہیں، امید ہے کہ وہ ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔