مردوں اور عورتوں کے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی20 2016 مقابلے دو ارب سے زیادہ افراد دیکھیں گے ، آئی سی سی ،میچوں کی کوریج کے چھ الٹرا موشن ہاک آئی اور سپائیڈر کیم سمیت 30 کیمرے نصب کیے جائیں گے، کسی فیصلے کے خلاف اپیل کے دوران تھرڈ امپائر کی آڈیو گفتگو بھی سنی جا سکے گی، اعلامیہ

بدھ 9 مارچ 2016 10:03

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء )آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق مردوں اور عورتوں کے 48 مقابلے سٹار سپورٹس اور اس کے شراکت کاروں کے ذریعے 200 ممالک میں دیکھے جا سکیں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے 48 میچوں کو اپنے شریک براڈکاسٹروں کے ذریعے شائقین کرکٹ تک پہنچانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ مردوں تمام 35 مقابلے جبکہ عورتوں کے 13 میچ براہ راست دکھائے جائیں گے۔

ان میچوں کی کوریج کے چھ الٹرا موشن ہاک آئی اور سپائیڈر کیم سمیت 30 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ کسی فیصلے کے خلاف اپیل کے دوران تھرڈ امپائر کی آڈیو گفتگو بھی سنی جا سکے گی۔آئی سی سی میچوں کی کوریج کے دوران جن کمنٹیٹروں کو سنا جا سکے گا ان میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ، ہرشا بھوگلے، ایئن بشپ، انجم چوپڑا، گریگ کمنگ، ڈیرن گنگا، سنیل گواسکر، ناصر حسین، میلان جونز، برینڈن جولیئن، نک نائٹ، ڈیوڈ لوئڈ، سنجے منجریکر، ممیلیلو انمبنگوا، ٹام موڈی، شان پولک، مائیکل سلیٹر، لیزا ستھلیکر، سکاٹ سٹائرس، شین وارن اور ایلن ولکنز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی 20 میچوں کی کوریج میچ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے شروع ہو گی جن میں ٹاس ہونے کے عمل کو لائیو دکھانے کے علاوہ پچ رپورٹ اور کھلاڑیوں کے انٹرویو بھی دکھائے جائیں گے۔افغانستان، سری لنکا، ہانگ گانگ ، فجی، ہالینڈ، سنگا پور اور ملائیشیا میں یہ مقابلے فری ٹو ایئر براڈکاسٹروں جیسے دوردرشن، ایس اے بی سی، آسٹریلوی چینل نائن پر دیکھے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :