کراچی ،دوسرا ایل این جی جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا، جہاز آج سہ پہر 3بجے متوقع طور پر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا

بدھ 9 مارچ 2016 09:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) پاک قطرسمجھوتے کے بعد دوسرا ایل این جی جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا،یہ جہاز آج سہ پہر 3بجے متوقع طور پر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران ہونے والے ایل این جی معاہدے کے بعد دوسرا ایل این جی جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا،قطر سے آنیوالا ایل این جی کا یہ جہاز ایک لاکھ چونتیس ہزار مکعب میٹر لکویفائیڈ گیس لیکر آرہا ہے۔

ایل این جی جہازکل صبح پورٹ قاسم ٹرمینل پر لنگر انداز ہوجائے گا۔ قطر سے لکویفائیڈ گیس کا تیسرا جہاز16مارچ کو پاکستان پہنچے گا۔ اینگرو ایل این جی کے آپریشنل ہیڈ عثمان محمود کے مطابق پورٹ قاسم کا فلوٹنگ ٹرمنل400 ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ زیادہ سے زیادہ600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی گنجائش رکھتا ہے۔جبکہ ری گیسفکیشن پلانٹ 5 سو ایم ایم سی ایف ڈی مائع گیس کو نیچرل گیس میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :