اقبال ظفر جھگڑا سے پرویز خٹک اور عمران خان کی ملاقات ،گورنر بننے پر مبارکباد دی،خیبر پختونخوا کے معاملات اتفاق رائے سے چلانے اور محاذ آرائی سے بچنے پر اتفاق

بدھ 9 مارچ 2016 09:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 9مارچ۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ملاقات کی ۔ عمران خان اور پرویز خٹک نے گورنر بننے پر اقبال ظفر جھگڑا کو مبارکباد پیش کی خیبر پختونخوا کے معاملات اتفاق رائے سے چلانے اور محاذ آرائی سے بچنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پشاور میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی عمران خان نے اقبال ظفر جھگڑا کو خیبر پختونخوا کا گورنر بننے پر مبارکباد پیش کی تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ منصوبے کے تمام معاملات میں اختلافات کی بجائے اتفاق رائے سے چلائے جائیں گے اور اختلافات کو ہوا نہیں دینگے کیونکہ صوبے کے حالات کسی قسم کی محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے ،رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ خطے کے حالات کا تقاضا ہے کہ مل کر ملک کیلئے کام کریں تاکہ صوبے میں خوشحالی اور امن وامان قائم کیاجاسکے