یونیورسٹی آف سرگودھا کی وویمن کرکٹ ٹیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، سندھ یونیورسٹی جام شورو کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 246رنز بنائے ،مخالف ٹیم کو صرف10رنز پر آؤٹ کردیا

منگل 8 مارچ 2016 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)یونیورسٹی آف سرگودھا کی وویمن کرکٹ ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری آل پاکستان یونیورسٹیز کرکٹ (وویمن) چیمپئن شپ 2015-16میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی وویمن کرکٹ ٹیم نے سندھ یونیورسٹی جام شورو کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 246رنز بنائے اور جواب میں سندھ یونیورسٹی جام شورو کی وویمن کرکٹ ٹیم 12اوورز میں صرف10رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کی وویمن کرکٹ ٹیم نے یہ میچ236رنز سے جیت کرایچ ای سی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر جامعہ سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحسن ڈوگرنے ڈائریکٹر سپوڑٹس مہر احمد خان ہرل اور وویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :