لاستھ ملنگا کی زخمی ہونے کے باعث سری لنکن ٹیم کے کپتانی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش

منگل 8 مارچ 2016 10:00

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء) سری لنکا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان لاستھ ملنگا نے گھٹنے کی انجری میں آہستہ آہستہ صحت یابی کے بعد کرکٹ بورڈ کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ملنگا کا خط موصول ہو گیا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے اس بارے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ سری لنکن کپتان زخمی ہونے کے باعث ایشیاء کپ کے تمام میچز بھی نہ کھیل پائے تھے۔

متعلقہ عنوان :