لندن، بیگما ت کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی سالانہ چمپئن شپ ،50سے زائد جوڑوں نے شر کت کی

منگل 8 مارچ 2016 10:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء) برطانیہ میں بیگما ت کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی سالانہ چمپئن شپ منعقد کی گئی، ریس میں50سے زائد جو ڑ وں نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بیگما ت کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی سالانہ چمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں ریس کے شرکاء کو ناصرف اپنی بیگمات کو کندھوں پراٹھانابلکہ گھاس پھوس سے بنی رکاوٹوں اور پانی سے بھرا 380میٹرکا فاصلہ بھی تیز رفتار ی سے طے کرنا تھا،ریس کے لیے بیگم کی عمرکم سے کم18سال اور 50کلوگرام سے زائد وزن ہونا ضروری تھا،امریکا سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے یہ ریس چند منٹوں میں تیز رفتاری سے مکمل کرتے ہوئے ثا بت کر دیا کہ وہ زندگی کی دو ڑ میں ایک دو سرے کا ساتھ دینے والا بہترین جو ڑ ا ہے۔