لاہور، گونگی بہری بچی لائبہ غلطی سے سرحدپارکربھارت چلی گئی ،بھارتی سیکورٹی فورسزنے واپس پاکستانی رینجرزکے حوالے کیا

منگل 8 مارچ 2016 10:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)لاہورمیں گونگی بہری بچی لائبہ غلطی سے سرحدپارکربھارت چلی گئی ،بھارتی سیکورٹی فورسزنے واپس پاکستانی رینجرزکے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیرکے روزبھارتی سیکورٹی فورسزنے ایک بچی کورینجرزکے حوالے کیاجوگونگی اوربہری تھی اورغلطی سے بارڈرکراس کرکے بھارتی حدودمیں داخل ہوگئی تھی ۔بچی کے والدین کوعلم نہیں ہورہاتھاکہ تاہم پیرکی شب بچی کے والدین بھی مل گئے ،گونگی اوربہری بچی کانام لائبہ دختراللہ دتہ ہے جوکہ چونیاں کی رہائشی ہے ،والدین کی شناخت کے بعدبچی ان کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :