چارسدہ، شبقدر میں احاطہ عدالت میں خودکش بم دھما کہ، 2 پولیس اہلکاروں و 6خواتین سمیت 16افراد شہید،21زخمی

منگل 8 مارچ 2016 10:11

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8مارچ۔2016ء)ضلع چارسدہ کے علاقے تحصیل شبقدر کے احاطہ عدالت میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 16افراد شہید،شہید ہونے والوں میں6 خواتین بھی شامل ہے جو پیشی کیلئے عدالت آئے تھے جبکہ21افراد زخمی ،زخمیوں میں بچے اور خواتین ومرد پولیس اہلکاران شامل ہے۔خودکش نے گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر احاطہ عدالت میں گھس گیا سیکورٹی اہلکاروں نے خودکش کا پیچھا کیا تو خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔

دھماکے سے احاطہ عدالت بھڑک اٹھی ۔واقعات کے مطابق پیر کے روز تحصیل شبقدر کے کچہری گیٹ صبح گیارہ بجے کے قریب گیٹ پر مامور کچہری پولیس کے انچارج نے ایک مشکوک سولہ سترہ سالہ نوجوان کو روک دیا جنہوں نے اسلحہ نکال کرپولیس پر فائرنگ کی اور اندر جانے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کی اور جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو روک لیا جس پر خودکش حملہ آور نے خود کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا اس موقع پر کچہری میں موجود وکلاء کی گاڑیوں آگ لگ گئی اور پوراعلاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا دھماکے میں استعمال ہونے والے بال بیرنگ ،انسانی جانوں اور قریبی دیواروں پر جا لگے پولیس اور آرمی نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر تمام راستوں کی ناکہ بندی کی خودکش دھماکے میں 6 خواتین سمیت 16افراد جاں بحق اور 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ایک 16 ،17سالہ لڑکے نے مین گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکار وں کو فائرنگ کرکے ماردی شدید زخمی ہونے کے باوجود اہلکاروں نے خود کش کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ بھی خودکش نے ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے احاطہ میں خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔جس سے احاطے میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،خبر ملتے ہی عوام علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈال کر قریبی ہسپتال پہنچادیئے ۔

اطلاع ملتے ہی ضلع چارسدہ کے تمام تھانوں کے پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔بعد ازاں سرکاری ایمبو لنس ،ریسکیو 1122ایدھی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار اور ایمبولنس نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں کو منتقل کردیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سینئر صوبائی وزیر سکندر شیرپاؤ ،ڈی آئی جی مردان رینج سعید وزیر،ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،پاک آرمی کے جوان،صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی،وزیر اعلیٰ کے مشیر ارشد عمرزئی،ایم پی اے خالد خان، ایم پی اے عارف احمد زئی ،تحصیل ناظم ظفر علی خان کے علاوہ پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تمام امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔

نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔پولیس شبقدر نے ایس ایچ او شبقدرنامعلوم خودکش حملہ آور کے خلاف جرم ATA 7،302,304 ،3/4 Explosive کے تحت مقدمات درج کرلئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی شبقدر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور دیگر ہسپتالوں سے ایمبولنس طلب کی گئی ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں بھی ایک وارڈ زخمیوں کیلئے حالی کیا گیا تھا مگر زخمیوں کو ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیے۔

متعلقہ عنوان :