فاف ڈوپلیسی بطور کپتان ٹی 20 میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

پیر 7 مارچ 2016 09:29

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء) مایہ ناز جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی کی ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ بطور کپتان ٹی 20 میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں فاف ڈوپلیسی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 79 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں پانچ فلک شگاف چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

اس طرح وہ آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کپتان کی حیثیت سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ڈوپلیسی اب تک بطور کپتان 26 میچوں میں 45.05 کی اوسط سے 901 رنز بنا چکے ہیں جس میں 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی 932 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :