شہر یار خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سلما ن بٹ کوقومی ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ،خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد شامل ،چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سلمان بٹ سے ملاقات کے بعد چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں،وقار یونس بھی سلمان کو ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے

پیر 7 مارچ 2016 09:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سلما ن بٹ کوقومی ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، خرم منظور کی جگہ دوبارہ احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے سلمان بٹ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سلمان بٹ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم شاید خان آفریدی کی طرف سے واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا گیا کہ اگر سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو میں ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے معاملات پر بحث کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خرم منظور کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی لیکن شہر یار خان نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور اپنا ووٹ احمد شہزاد کے حق میں دیا ہے اور اب وہ خرم منظور کی جگہ ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :