آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 7 مارچ 2016 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دو دنوں سے موسم خوش گوار اور وقفہ وقفہ سے بارش نے بھی رنگین موسم کا سماں باندھ دیا تاہم آج موسم گرم اور 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ پیر کو مکران ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ قلات ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :