این اے110میں نادراکوانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیس ،ووٹوں کے تھیلے سخت سیکورٹی میں اسلام آباد نادر ا آفس میں بجھوانے کا حکم

پیر 7 مارچ 2016 09:21

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء) سیالکوٹ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے110میں نادراکوانگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیس میں ریٹرننگ آفیسرو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمود خان نے7مارچ بروز سوموار صبح نو بجے وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے وکیل اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 110 عثمان ڈار کی نگرانی میں ووٹوں کے تھیلوں کواسلام آباد نادر ا آفس سخت سیکورٹی میں روانہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، وفاقی وزیر خواجہ آصف دفاع و پانی و بجلی چھٹی بار بھی عدالت پیش نہیں ہوئے،وزیر دفاع کے پاس دھاندلی کوبچانے کیلئے اب کو ئی دلائل نہیں بچاعدالت نے اُن کے بھاگنے کے تمام راستے بند کردیے ہیں اور یہ شہر سیالکوٹ کے عوام کی کامیابی ہے اب عوام اس کے اصلی چہرہ سے آشکار ہوں گے جس پر ہم عدلیہ کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :