ترکی اور ایران کا شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

پیر 7 مارچ 2016 09:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء)ترکی اور ایران نے باہمی اختلافات ختم کرکے شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ترک وزیراعظم احمد داود اوگلو نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور شام سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترک وزیراعظم داود اوگلو نے کہا کہ خطے کے برادر ممالک کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے ترکی اور ایران کو مشترکہ نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے، ایران کے خلاف عالمی پابندیوں ختم ہونے سے دونوں ممالک اپنے تجارتی ہدف باآسانی 30ارب ڈالر تک لے جاسکتے ہیں۔صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خطے کے مسائل صرف خطے کے ممالک کو ہی حل کرنا چاہیے۔ ایران اور ترکی کے درمیان تعاون خطے میں قیام امن کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :