امر یکہ پرائمری صدا رتی انتخابات ،کروز اور سینڈرز کی دو ریاستوں، ہیلری کی لوزیانا میں کامیابی ، صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے اب تک ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل

پیر 7 مارچ 2016 09:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7مارچ۔2016ء)امریکا میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن جماعتوں کے صدراتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے 5ریاستوں میں انتخابات ہوئے۔ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے دو اور ڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے بھی دو ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی۔ہیلری کلنٹن نے لوزیانا میں میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

امریکی انتخابات کے ایک اور اہم مرحلے سپر سیٹرڈے میں ریاست لوزیانا میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے پرائمری انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے جبکہ کنساس، میئن ، کینٹکی اور نبراسکا میں دونوں جماعتوں کے کاکس منعقد ہوئے۔

صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہش مند ٹیڈ کروز نے ریاست کنساس اور میئن کے کاکسز میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ کنساس اور نبراسکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرز نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا جبکہ لوزیانا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کاکس میں ہیلری کلنٹن کامیاب ہوئیں۔۔امریکا میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے اب تک ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔