” اپنوں کو قدر نہیں غیروں نے قدر جان لی “، پاکستانی ہنر مندوں کی جھلک ورلڈ ٹی 20 کرکٹ میں بھی دکھائی جائے گی ، قومی ٹیم کی آفیشل کٹ پاکستان سے تیار نہیں کرائی گئی، دیگر ملکوں کی کٹس سیالکوٹ میں تیار کی جا رہی ہیں

اتوار 6 مارچ 2016 10:36

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء) پاکستانی ہنر مندوں کی جھلک ورلڈ ٹی 20 کرکٹ میں بھی دکھائی جائے گی ،ٹی 20 کی آفیشل کٹ تو پاکستان سے تیار نہیں کرائی گئی،تاہم دیگر ملکوں کی کٹس سیالکوٹ میں تیار کی جا رہی ہیں۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے پاکستانی کٹ بیرون ملک تیارہوگی مگرسیالکوٹ میں افغانستان اور زمبابوے کی کٹ بنائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کٹ تیارکرنے والے کاریگروں نے افسوس کااظہارکیاہے کہ انھیں پاکستانی کٹ تیار کرنے کو نہیں ملی اگر ہمیں قومی ٹیم کا آرڈر مل جاتا تو ہم شوق اور مہارت سے قومی ٹیم کی کٹ تیار کرتے جس پر ہم فخر کرسکتے تھے مگر دوسرے ممالک نے ہمارے ہنر پر اعتماد کیا ہے یہ بھی ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی جیت کرآئے۔

متعلقہ عنوان :