طویل قامت ہونے کی وجہ سے محلے داروں نے دیواریں اونچی کروالی ،محمد عرفان

اتوار 6 مارچ 2016 10:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)پاکستان کے طویل قامت بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ طویل قامت ہونے کی وجہ سے میرے محلے داروں نے دیواریں اونچی کروالی ہیں۔محلہ داروں کا شکوہ ہے کہ میں نے انکا خرچہ کروا دیا ہے۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب میرے دوست نے مجھے بتایا کہ آپ کی وجہ سے ہمارا بہت خرچہ ہوگیا ہے تو میں بہت حیران ہوا۔

(جاری ہے)

میرے دوست کا کہنا تھا کہ گلی میں جاتے ہوئے آپ ہمارے دیوار سے دیکھ لیتے تھے اس لئے دیواریں اونچی کروائی ہیں۔محمد عرفان نے کہا میرے بڑے بھائی کا قد صرف ساڑھے پانچ فٹ ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کا سارا بوجھ ان پر تھا۔بڑے بھائی کے علاوہ ہم سب ہی لمبے ہیں۔جب ٹیم کے ساتھ ہوتا ہوں تو ہوٹل کے بیڈ اکثر چھوٹے پڑ جاتے ہیں تو میں ترچھا ہو کر سوتا ہوں اور کمرے میں داخل ہوتے ہی پنکھے پر دھیان جاتا ہے