ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈا لرکی کمی سے فی اونس سو نے کی قیمت1259ڈالرہو گئی

اتوار 6 مارچ 2016 10:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہو گیا ۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈا لرکی کمی سے فی اونس سو نے کی قیمت1259ڈالرہو گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں600رو پے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار700رو پے سے کم ہو کر49ہزار100روپے پرآگئی اسی طرح515روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار85روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پر بر قرار رہی ۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں557روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں اسی عرصے میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں28ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا