اسلام آباد،ایئرپورٹ پرایئربلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرکے مسافروں اور عملے کی جانیں بچا لیں

اتوار 6 مارچ 2016 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئربلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیاپائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈ کرکے تمام مسافروں اور عملے کی جانیں بچائیں۔ ذرئع کے مطابقبے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کے دوران ایئر بلیو کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس سے مسافر اور عملہ بڑے حادثے سے محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

ایئربلیو کا دبئی سے لیز پر حاصل کیا گیا طیارہ جدہ سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچا ہی تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا ٹائر روز دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس کے باعث تمام مسافر اور عملہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ حکام نے بھی واقعہ کہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کو ٹیکسی کروا کے ہینکر میں پہنچا دیا گیا ہے اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے

متعلقہ عنوان :